شارجہ: بھارتی شہری نے25ملین درہم کی لاٹری جیت لی

  شارجہ (آئی این پی )شارجہ میں طویل عرصے سے مقیم بھارتی شہری نے 25ملین درہم (تقریباً ایک ارب 90کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اشیک پٹن ہارتھ نے ابوظہبی کی بگ ٹکٹ سیریز 271 کے ڈرا میں 25ملین درہم کا انعام جیتا اور وہ جیک پاٹ کے تنہا مالک ہیں۔کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 38سالہ اشیک پٹن ہارتھ نے کہا کہ 10سال سے اپنی قسمت آزما رہا تھا، آخر کار پہلی بار لاٹری جیت ہی گیا۔اس بار قرعہ اندازی میں ان کے پاس 6 ٹکٹ تھے، اور انہوں نے ٹکٹ نمبر 456808 کے ساتھ جیت حاصل کی، جو انہوں نے 29 جنوری کو آن لائن خریدا تھا۔