دبئی: فلپائنی شہری نے انعامی لاٹری میں 85 لاکھ روپے جیت لئے

دبئی(آئی این پی )دبئی میں مقیم 50 سالہ فلپائنی تارک وطن نوریئل بونیفاسیو نے قرعہ اندازی میں 1 لاکھ 10 ہزار درہم ( 85 لاکھ روپے) کا انعام جیت لیا۔ بونیفاسیو نے گزشتہ 10 سال سے ہر ماہ 10 دوستوں کے ساتھ مل کر ٹکٹ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔نوریئل ایک پلانٹ اٹینڈنٹ ہیں اور گزشتہ 15 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انعام کی رقم 10 دوستوں میں برابر تقسیم کی جائے گی، اور اپنی حصے کی رقم سے وہ اپنے بیٹے کی تعلیم میں مدد کریں گے۔