آئینی بینچ میں آج حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

 اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ  کے آئینی بیج نے  حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس سمیت کئی اہم مقدمات کوآج سماعت کیلئے مقرر کردیاہے۔حمزہ شہباز نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ق لیگ کے ووٹ مسترد ہونے پر پرویزالہی وزیراعلی پنجاب بن گئے تھے۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔درخواست میں طالبات کی ویڈیوز لیک ہونے کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔سکولوں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔