ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نواز

ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے، اس کے پیچھے نااہلی ہے۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں 12 سال سے حکومت ہے، مگر کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلا چیف منسٹر پنجاب پر حملہ آور رہتا تھا، جبکہ نیا وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ چار سال سے یہاں تھے، وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہوگا، مگر حقیقت میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایٹم بم سے لے کر موٹروے تک سب جگہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دو میٹروز کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جن میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گجرات میں 30 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، جہاں سیوریج لائن ڈالی جا رہی ہے اور ایک لاکھ 20 ہزار گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔