قصور(خصوصی رپورٹ)قصور میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، بازو توڑ کر گھر سے نکال دیاجبکہ سسرالیوں نے تشدد کرکے کپڑے پھاڑ دئیے۔ ہلوکی لاہور کی رہائشی نادیہ بی بی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ اْس کی شادی محمد وقاص سے ہوئی جس نے بیٹا پیدا نہ ہونے کے رنج میں تشدد کرکے بازو توڑ کر گھر سے نکال دیا جبکہ دیگر سسرالیوں نے اْس کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرلیا۔