پیرس (آئی این پی )فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا۔ حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے دورے کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان نے بارڈیلا پر آٹا پھینکا تھا، نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد اگلے روز رہا کر دیا گیا