زریداورعبدالرحمان موقع پرچل بسے، سی پی او کا ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم
فریقین میں21سال سے دشمنی چلی آ رہی تھی،زریدمقدمہ قتل میں ضمانت پرتھا
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)گوجر خان کے شادی ہال میں شادی کی تقریب کیدوران دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کیتبادلہ میں دو افراد قتل ،دونوں خاندانوں میں 2004 سے دشمنی چلی آرہی تھی ،مرنے والوں کی شناخت زریداورعبدالرحمان کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی پر لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا، جہاں زرید پر دو بھائیوں عبدالرحمن اور فیضان نے فائرنگ کر دی ،جبکہ جوابی فائرنگ سے عبد الرحمن بھی مارا گیا ، دونوں فریقین اور شرکا شادی ہال سے بھاگ گئے، مقتول زرید سال 2004 کے تھانہ مندرہ کے قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری تھا اور چند روز قبل بیرون ملک سے آیا اور ضمانت پر رہا تھا ،پولیس کے مطابق فریقین میں گزشتہ 21سال سے دشمنی چلی آ رہی تھی، سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اورملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے، دوسری جانب پولیس نیلاشیں پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں، جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔