صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگیں گی:ہوم لینڈ سیکرٹری
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں تک کرنے کی تیاری کرلی۔امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئیم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگیں گی