اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے:سپین ، ہالینڈ، آئرلینڈ اور سلووینیا کا مشترکہ بیان
برسلز(آئی این پی ) اسرائیل کو یورو ویژن 2026 میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقابلے پر اثر انداز ہونے سے حوصلہ شکنی کرنے کے لئے نئے قوانین بھی منظور کیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسپین ، نیدرلینڈز ، آئرلینڈ اور سلووینیا نے فیصلے کے خلاف احتجاجا مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ان ممالک کا موقف ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے