رائٹرز سے وابستہ کینیڈین خاتون صحافی احتجاجا مستعفی

لندن(آئی این پی )برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر سے وابستہ کینیڈین صحافی ویلیری زنک نے 8 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد ادارے سے استعفی دے دیا  اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ رائٹرز اور دیگر مغربی میڈیا ادارے غزہ میں صحافیوں کے قتلِ عام کو جواز فراہم کرنے میں شریک ہیں اور اسرائیلی پروپیگنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔بدھ کو کینیڈین صحافی ویلیری زنک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رائٹرز کے لیے کام جاری نہ رکھنے کا بیان پوسٹ کیا ہے۔کینیڈین صحافی نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ گزشتہ 8 برسوں سے میں رائٹرز نیوز ایجنسی کے ساتھ بطور اسٹرنگر کام کر رہی ہوں، میرے فوٹوگراف نیویارک ٹائمز، الجزیرہ اور دیگر عالمی میڈیا اداروں میں شائع ہوئے ہیں