کراچی (آئی این پی )قومی ائیرلائن کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 کو اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔ طیارے میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر سوار تھے