اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا، مالی وسائل صوبوں کودینا غلطی نہیں تھی اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے،کچھ وزرا ء صوبوں سے وسائل لینا چاہتے ہیں
سندھ نے اِس سال ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا‘ہم نے ثابت کر دیا وفاقی حکومت کے بغیریہ ادارہ چلاسکتے ہیں، سندھ نے ٹیکس وصولی کے ایف بی آر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے :این آئی سی وی ڈی کی تقریب سے خطاب
کراچی(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفاق کی مشکلات بھی سمجھتے ہیں، سندھ نے اِس سال ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا۔شہر قائد میں این آئی سی وی ڈی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بعد جناح ہسپتال ایک اور اعلی مثال بن چکا ہے، ،بلاول بھٹو زرداری یہ تمام کامیابی ممکن نہیں تھی اگر ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے شہری اس شہر کو اون کرتے ہیں، کراچی کی خیراتی کمیونٹی پاکستان کی سب سے بڑی خیراتی کمیونٹی ہے،این آئی سی وی ڈی کے بعد جناح ہسپتال ایک اور اعلی مثال بن چکا ہے،یہ تمام کامیابی ممکن نہیں تھی اگر ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا، مالی وسائل صوبوں کودینا غلطی نہیں تھی اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے،کچھ وزرا صوبوں سے وسائل لینا چاہتے ہیں۔ ہم وفاق کی مشکلات بھی سمجھتے ہیں، بلوچستان اورخیبرپختونخوا نے بھی ایف بی آرسے زیادہ ٹیکس جمع کیا، ہم نے ثابت کر دیا ہم وفاقی حکومت کے بغیریہ ادارہ چلاسکتے ہیں، ہم وفاق کے لئے ٹیکس جمع کرکیان کی مشکلات دورکرسکتے ہیں۔اٹھارویں ترمیم کے بعد سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کے پاس آئی ، صوبہ سندھ نے ٹیکس وصولی کے ایف بی آر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ مزید ٹیکسز بھی ہم وفاق کے لیے جمع کرنے کے لیے تیار ہیں ، صوبہ سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز وصول کرنے کے لیے تیار ہے، ہم وہ پیسہ جمع کر کے وفاق کے حوالے کریں گے ، اگر ہم وفاق کا ہدف پورا نہ کرسکے تو ہم اپنے پیسوں سے اس ہدف پورا کریں گے