بلاول بھٹو اتوار کو لاہور آئیں گے،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے

لاہور (سپیشل رپورٹر )چیئرمین  پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاہور میں 3روز قیام کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کے 63نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔ ذرائع کے مطابق لاہورتنظیم کو فعال کرنے کیلئے صدر ودیگر عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائیگا،بلاول بھٹو لاہور میں قیام کے دوران نئے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں بھی کرینگے