ایپل نے آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی ہٹانے کے لیے انڈونیشیا میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

ایپل نے آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی ہٹانے کے لیے انڈونیشیا میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

ویب ڈیسک:ایپل نے انڈونیشیا میں آئی فون 16 کی فروخت پر عائد پابندی ہٹانے کے بدلے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

 یہ پیشکش انڈونیشیا کی حکومت کے لیے آئی ہے تاکہ ایپل ملک میں مقامی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری اور تحقیق پر توجہ دے۔ انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے گزشتہ ماہ آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی، اور ایپل سے مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ایپل نے ابتدائی طور پر انڈونیشیا میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی، جس کے تحت جکارتہ میں ایک فیکٹری قائم کی جانی تھی۔ اب ایپل نے اپنی پیشکش کو بڑھا کر 100 ملین ڈالر کر دیا ہے، لیکن انڈونیشیا کی حکومت نے اس پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اس پیشکش میں ایپل نے کہا ہے کہ وہ انڈونیشیا میں اسمارٹ فون کی تیاری اور دیگر متعلقہ تحقیق و ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ایپل کی اس پیشکش کے بعد، حکومت نے اس پر غور شروع کر دیا ہے، تاہم ابھی تک اس پر کوئی حتمی جواب نہیں دیا گیا۔ اس سے قبل انڈونیشیا نے TikTok کے پیرنٹ کمپنی ByteDance کو بھی 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کیا تھا۔