احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے خلاف عمل درآمد کے لیے نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔

عدالت کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا، لیکن بشریٰ بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔سماعت کے دوران، عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ملزمان کی جانب سے 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہیں کیے گئے۔ اس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پیر، 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ اس دوران، بشریٰ بی بی کی غیر حاضری کے حوالے سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور ڈی چوک فائرنگ کے واقعے پر فوری طور پر کارروائی کریں۔