لندن(آئی این پی )2023 میں برطانیہ اور ویلز میں نومولود لڑکوں میں ’’محمد ‘‘مقبول ترین نام رہا۔برطانوی محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق محمد برطانیہ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام بن چکا ہے۔درحقیقت اگر تمام نومولود لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی مجموعی فہرست کا جائزہ لیا جائے تو محمد نام سرفہرست رہا۔اس سے قبل 2022 میں یہ دوسرا جبکہ 2021 میں 5 واں مقبول ترین نام رہا تھا۔2016 سے محمد نام ٹاپ 10 ناموں میں شامل رہا ہے