بمباری کے وقت علاقے میں یرغمالیوں کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں تھی:ترجمان
یروشلم(آئی این پی)اسرائیلی فوج نے بمباری میں اپنے ہی یرغمالیوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اگست میں جن 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں غزہ سے نکال لے جانے میں 'کامیابی' ملی تھی وہ یرغمالی ممکنہ طور اسرائیلی فوج کی اپنی ہی بمباری سے ہلاک ہوئے تھے۔ غزہ کے جس علاقے میں اسرائیلی فوج بمباری کر رہی تھی اسی علاقے میں ان اسرائیلی یرغمالیوں کو قید رکھا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بمباری کے وقت ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی۔