لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تقرری کا معاملہ، فہرست میں دو مزید نام شامل

    لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے مزید دو وکلا ء کے نام فہرست میں شامل کردیئے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے بنائی گئی فہرست میں وکلا ء کے ناموں کی تعداد 9 ہو گئی، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر اور سینئر وکیل وقار حیدر اعوان کا نام بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں وکلا ء کے نام پنجاب بار کونسل کے ممبر کی تجویز پر لسٹ میں شامل کیے گئے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 14دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وکلا ء کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔