اسلام آباد کے گورننس نظام میں عوام کو جوابدہ ہونا چاہیے:احسن اقبال

آئی سی ٹی گورننس میں انتظامی اور ترقیاتی ذمہ داریوں کی واضح تقسیم ضروری ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا  اسلام آباد کے گورننس کے نظام میں عوام کو جوابدہ ہونا چاہئے‘آئی سی ٹی گورننس میں انتظامی اور ترقیاتی ذمہ داریوں کی واضح تقسیم ضروری ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں انتظامی ڈھانچہ یکجا کرنا ضروری ہے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی سی کے اختیارات کی حد بندی کا تعین کرنا ضروری ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعظم کی قائم کردہ اسلام آباد گورننس اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔