یومِ استحصالِ کشمیر ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور(خصوصی رپورٹ ) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات، ماورائے عدالت قتل اور حریت رہنماں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں، سیاسی کارکنوں اور حریت قیادت کے خلاف کارروائیاں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روح کے منافی ہیں