لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک 18 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے بعد اپنی جان لینے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ریحان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو خودکشی جیسے خیالات آ رہے ہوں یا شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہو، تو کسی قابلِ اعتماد عزیز، دوست یا ذہنی صحت کے ماہر سے فوری بات کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ فوری خطرے کی صورت میں مقامی ہنگامی طبی خدمات سے فوراً رابطہ کریں۔