ڈولفن سکواڈ نے جولائی میں 147 ویلرز گرفتار کئے 120عدالتی مفرور بھی پکڑے ، اسلحہ و منشیات برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ماہ جولائی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن و پی آریو نے ایمرجنسی 15 کی 691 کالز پر شہریوں کو ریسکیو کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم چیک کیا گیا، جو اوسطاً 5 سے 7 منٹ ریکارڈ رہا۔ ڈولفن نے 157 اشتہاریوں سمیت 992 عادی مجرمان اور 120 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ دوران پٹرولنگ 4 سٹریٹ کریمنلز و سنگین جرائم میں ملوث 1599 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے 39 خطرناک ڈکیت گینگز کو گرفتار کیا۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران 36 پسٹلز، 17 رائفلز، چرس، آئس، ہیروئن، اور 182 بوتلیں شراب و بیئر برآمد کی گئیں۔ ہوائی فائرنگ، آتشبازی میں ملوث 6، پتنگ بازی میں 38، اور 23 نوسر باز و چوروں سے موبائل و نقدی برآمد کی گئی۔ سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 14 لاکھ سے زائد وہیکلز و اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔ 44 چوری شدہ گاڑیاں و موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔ 147 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ جرائم کی سرکوبی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔