شالیمار ایکسپریس جدید اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں کے ساتھ دوبارہ چلانے کا فیصلہ

شالیمار ایکسپریس میں شامل کی جانے والی نئی کوچز مکمل طور پر تیار شدہ اور آرام دہ ہوں گی
 وائی فائی، ریفرشمنٹ اور دیگر مسافر دوست سہولیات، تاکہ سفر کو زیادہ پرکشش اور آرام دہ بنایا جا سکے

لاہور (زیڈ این این) ریلوے حکام نے معروف مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ٹرین میں ری ڈیزائنڈ اے سی اسٹینڈرڈ بوگیاں شامل کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس میں شامل کی جانے والی نئی کوچز مکمل طور پر تیار شدہ اور آرام دہ ہوں گی، جن میں وائی فائی، ریفرشمنٹ اور دیگر مسافر دوست سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ سفر کو  زیادہ پرکشش اور آرام دہ بنایا جا سکے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ وزارتِ ریلوے نے بوگیوں کی تیاری کے لیے 31 اکتوبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔یہ اقدام ریلوے کی جانب سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ریلوے سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ شالیمار ایکسپریس کی تجدید سے نہ صرف مسافروں کو معیاری سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔