ہالی ووڈ اداکار بیری کیوگن نے فلم ’دی بیٹ مین‘ میں اپنے جوکر کے حذف شدہ منظر کے بارے میں پہلی بار بات کی ہے۔
فلم میں رابرٹ پیٹنسن نے بیٹ مین کا کردار ادا کیا، اور اختتام پر رڈلر کی ملاقات ایک پراسرار قیدی سے دکھائی گئی تھی، جسے شائقین نے جوکر سے جوڑا تھا۔بیری کیوگن نے کہا کہ یہ منظر مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا، صرف فلم سے نکالا گیا، اور بعد میں علیحدہ طور پر ریلیز کیا گیا۔اداکار نے مستقبل میں جوکر کے کردار میں واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، لیکن افواہیں ہیں کہ وہ ’دی بیٹ مین پارٹ ٹو‘ (2027) میں دوبارہ نظر آ سکتے ہیں۔