شک کے باعث شوہر نے گولی مار دی ،مقتولہ پانچ سالہ بچے کی ماں تھی
سرگودھا(خصوصی رپورٹ) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں بیوی کو موبائل فون پر بات کرتے دیکھ کر شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس کے مطابق قصبہ بھابھڑا میں مبینہ طور پر کردار پر شک کے باعث شوہر نے گولی مار کر 23 سالہ بیوی کو قتل کر دیا مقتولہ پانچ سالہ بچے کی ماں تھی وقوعہ کے وقت خاتون ٹیلی فون پر بات کر رہی تھی ملزم نے شک کا اظہار کیا اور گولی مار دی مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ میلہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اس سے قبل بھی جھگڑا ہو ا تھا اور اس جھگڑے کی وجہ سے مقتولہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔