پشاور کے علاقے فقیر آباد میں اقبال پلازہ کے قریب افغان خواجہ سرا کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق زخمی کا نام سارہ عرف دلبر ہے، جو موزیکل پروگرام سے واپسی پر پلازہ کے باہر موجود تھا۔ فائرنگ کرنے والے دو افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے اور حملے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا الزام فرحان عرف آدم اور دوسرے نامعلوم شخص پر لگایا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔