روس کے شہر سوچی میں ڈرون حملہ، آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی

روس کے شہر سوچی میں ڈرون حملہ، آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی

روس کے شہر سوچی میں 4 ستمبر کو ڈرون حملے کے دوران ایک آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔

روسی مقامی حکام کے مطابق ڈرون حملے کے بعد تیل ذخیرہ کرنے والی تنصیب میں آگ لگی، جبکہ فضائی دفاعی نظام نے بھی ڈرونز کو روکنے کے لیے کارروائی کی۔یہ حملہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہوا ہے۔ یوکرین کی جانب سے حالیہ عرصے میں روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے، بالخصوص آئل ڈپو اور آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان حملوں کا مقصد روس کی ایندھن کی پیداوار اور رسد کو متاثر کرنا بتایا جاتا ہے، تاہم سوچی کے آئل ڈپو پر ہونے والے تازہ حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔اب تک دستیاب اطلاعات کے مطابق حملے میں جانی نقصان کی واضح تصدیق نہیں ہوئی۔ حکام کی جانب سے تنصیب کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔