اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے والد کی کوئی بھی دولت یا اثاثے بیرون ملک ہونے کی تردید کردی۔ بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں ایک صارف کے طنز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکائونٹ نہیں، وہ اس دنیا کے چند رہنمائوں میں سے ہیں جن کی ساری دولت اور اثاثے فخر کے ساتھ اپنے وطن میں موجود ہیں۔