قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو 8 اور 9 ستمبر کو بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک بحری تجارت اور سمندری معیشت کے حوالے سے اہم معاہدے کریں گے۔ذرائع کے مطابق، قازقستان کے وزیر خارجہ اپنے دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔دورے کے دوران بحری خدمات کے لیے فری زونز میں سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبے، اقتصادی تعاون، بندرگاہوں کی ترقی اور نقل و حمل میں تعاون کو دستاویزی شکل دی جائے گی اور ایس آئی ایف سی کے ذریعے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی شراکت داری کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔