آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 1200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے تک پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جو 12 ڈالرز اضافے کے بعد 3 ہزار 552 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کی گئی۔