علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین پی ٹی آئی سے تعلق رکھتی ہیں، ترجمان پولیس

علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین پی ٹی آئی سے تعلق رکھتی ہیں، ترجمان پولیس

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر ہوا، جس میں پولیس نے دو مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا۔ علیمہ خان صحافیوں کے سوالات لیے بغیر واپس روانہ ہو گئیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق، واقعے میں ملوث خواتین عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے احتجاج کے سلسلے میں وہاں موجود تھیں۔ خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کے جواب نہ دینے پر یہ واقعہ پیش آیا۔بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے اور ایسے واقعات کو فی الفور روکا جائے۔گوہر نے کہا کہ علیمہ خان ہمیشہ اپنے بھائی کا پیغام پہنچاتی ہیں اور کبھی کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا۔