نیویارک (آئی این پی) امریکا میں 499 شرکا نے سب سے بڑے چکن ونگز کھانے کے مقابلے میں حصہ لے کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔یہ ریکارڈ بریکنگ مقابلہ نیویارک کے شہر بفالو میں واقع بفالو کنونشن سینٹر میں سالانہ تقریب کے دوران منعقد ہوا، جہاں شرکا نے دنیا کے سب سے بڑے چکن ونگز کھانے کے مقابلے کے لیے اپنا حصہ لینے کی تصدیق کروائی۔