چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا سرکاری دورہ

 خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا
دوحہ (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا سرکاری دورہ، دوطرفہ اعلی عسکری تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاعی امور سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں،آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا سرکاری دورہ کیا ہے، جس کے دوران انہوں نے دوطرفہ اعلی عسکری تعاون کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی، اس کے علاوہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم اور وزیر دفاعی امور سمیت قطر کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا