لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں 1500 سالہ ولادت حضرت مصطفی ﷺ کے تاریخی موقع کا خیر مقدم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی،قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے پیش کی۔صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید میلاد النبیﷺ کو شان و شوکت سے منانے کے لئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں۔ ایوان میں قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے پڑھی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کا ایوان 1500 سالہ ولادت مصطفی ﷺ کے تاریخی موقع کا خیر مقدم کرتا ہے، ایوان حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کو امن، محبت، عدل اور اخلاق کی کامل مثال تسلیم کرتا ہے، ایوان کا اعتراف، جشن 1500 سالہ ولادت مصطفی ﷺ کی عالمی تیاریوں پر دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے