بی آئی ایس پی رقوم میں خوردبرد کرنیوالا اہلکار گرفتار

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے علاقہ چورستہ میانخاں میں بی آئی ایس پی رقوم میں خوردبرد کرنیوالا اہلکار گرفتارکرلیا گیا۔ گائوں لدھیوال میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاریٹیلرعثمان گلزارمستحق خواتین کو امدادی رقوم کی ادائیگی میں کٹوتی کررہاتھا۔متاثرہ خواتین کی اطلاع پرمقامی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیااوراسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔