نجی ہوٹل میں خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی

 تین ملزموں نے خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج 
لاہور (کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ کے علاقے نجی ہوٹل میں خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے پولیس کے مطابق تین ملزمان نے خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں عبدالناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کو نامزد کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا سابقہ شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے جبکہ اس کے کزن امتیاز نے خاتون کو بہانے سے ہوٹل بلایا تھا متاثرہ خاتون کے مطابق منگل کی صبح اسے نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہ کروایا جا رہا ہے۔