لاہور ( کرائم رپورٹر)سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف مزید 13 مقدمات درج کیے گئے۔نو ڈرائیورز کو گرفتار جبکہ چار لاکھ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ یا مرمت کے ناکارہ گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا تاکہ سموگ کے اثرات میں کمی لائی جا سکے۔