ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن، کی قیمت میں 6.7 فیصد کمی کے بعد چار ماہ کی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق، بٹ کوائن جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے نیچے آ گیا ہے اور اس کی قیمت 99,936 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ ماہ 126,000 ڈالر تک پہنچی تھی، تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔بٹ کوائن میں یہ کمی امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی اثر انداز ہوئی ہے، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1.2 فیصد اور نیسڈیک میں 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیوں میں بھی مندی دیکھی گئی ہے، جیسا کہ ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قدر میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔