ایئر انڈیا حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص کی زندگی جہنم بن گئی

جہاز  بارے  بات کرنا دردناک،خوفناک مناظر یاد آتے ہی وہ خاموش ہو گئے
 رمیش گھر سے باہر نہیں نکلتے اور زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں اکیلے گزارتے ہیں
احمد آباد (آئی این پی) ایئر انڈیا حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص کی زندگی جہنم ہوگئی۔بھارت میں احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI171 حادثے کا شکار ہوئی تو جہاز میں سوار 242 افراد میں سے 241 ہلاک ہوگئے۔ اس المیہ میں واحد زندہ بچ جانے والے وشوکمار رمیش ہیں، جو اس حادثے کے بعد اپنی زندگی کی سب سے بڑی جدوجہد سے گزر رہے ہیں۔رمیش 11A سیٹ پر بیٹھے تھے، جو ایمرجنسی ایگزٹ کے ساتھ تھا، اور اسی سیٹ کی وجہ سے وہ حادثے کے فورا بعد خود کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن ان کا بھائی اجے کمار اور دیگر مسافر اس سانحے میں ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، جہاز کے بارے میں بات کرنا بہت دردناک ہے۔ حادثے کے خوفناک مناظر یاد آتے ہی وہ خاموش ہو گئے۔حادثے کے بعد رمیش گھر سے باہر نہیں نکلتے اور زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں اکیلے گزارتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، میں بس اپنے بھائی کے بارے میں سوچتا ہوں وہ میرے لیے سب کچھ تھا۔