لندن (آئی این پی) یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ برطانیہ میں موسم سرما کے فلو سیزن کا آغاز پانچ ہفتہ قبل ہی ہوگیا ہے، بچوں اور نوجوانوں میں فلو تیزی سے پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے کہ بڑی عمر کے افراد بھی اس سے جلد متاثر ہونا شروع ہوجائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ رواں برس فلو سیزن کتنا مشکل اور سنگین ہوگا، انھوں نے فلو ویکسین کے اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد فلو کا ٹیکہ لگوالیں۔گزشتہ دھائی کے دو بدترین فلو سیزن پچھلے تین سالوں میں دیکھے گئے، جس کی وجہ جزوی طور پر کوویڈ کے بعد جب لوگوں میں قوت مدافعت کم تھی تو وائرس کی واپسی کو قرار دیا گیا تھا