لاہور(خصوصی رپورٹ)رواں مالی سال کے 4 ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ سیاحت نئے منصوبے شروع کرسکا نہ جاری ترقیاتی کام مکمل ہو سکے۔ لاہور میں ریزارٹس کی تعمیر نو کا منصوبہ2سال بعد بھی نامکمل ہے۔ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی سیاحت سے متعلق منصوبے توجہ کے منتظر ہیں۔ مری کے لئے بھی نئے منصوبوں کے حوالے سے کچھ نہ ہوسکا۔ کوٹلی ستیاں کے ایک منصوبے کیلئے محکمہ سیاحت کو فنڈز کا اجرا کیا گیا ۔ محکمہ سیاحت حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کا اجرا ہوتے ہی منصوبوں کو شروع کیا جائے گا۔