گورنر کے پی کے پاس کوئی کام نہیں،بیانات کا ہی سوچتے رہتے ہیں، ذہنی مریض ہوچکے
علی امین گنڈا پو کے مولانافضل الرحمن کے بارے میں تحفظات موجود ہیں :رہنما پی ٹی آئی
پشاور(آئی این پی ) سابق صوبائی وزیر و رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن وقت آگیا،بانی کی رہائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اختلافات اپنی جگہ موجودہیں، علی امین گنڈا پور سمجھتے ہیں مولانا فضل الرحمان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، ان کے مولانافضل الرحمان سے متعلق تحفظات موجود ہیں۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی کی اپنی سوچ اور ایجنڈا ہوتا ہے، جس کے مطابق چلتی ہے، پارٹی اپنا کام کررہی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج ریکارڈ کرائے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے گورنر خیبر پختوخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پی کے پاس کوئی کام نہیں، بس بیانات کا ہی سوچتے رہتے ہیں، وہ ذہنی مریض ہوچکے ہیں کیونکہ ان کے پاس اور کوئی کام ہے نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کو کہا گیا تھا جائیں صوبے میں گورنر راج لگائیں لیکن وہ یہ کام نہیں کرسکتے