جدید اور مہنگا کمپیوٹرائز سگنلنگ سسٹم ‘ ریلوے کے اخراجات میں اضافہ

درآمد شدہ سگنلنگ سسٹم کو  مرکزی ریلوے لائن کے 60 فیصد سٹیشنوں پر انسٹال کیا گیا 
  لاہور(آئی این پی )  پاکستان ریلوے کے سسٹم میں شامل جدید کمپیوٹرائز سگنلنگ سسٹم 2009 میں درآمد کیا گیا، درآمد شدہ سگنلنگ سسٹم کو پاکستان ریلوے کی مرکزی ریلوے لائن کے 60 فیصد اسٹیشنوں پر انسٹال کیا گیا ہے۔ یہ جدید کمپیوٹرائز انٹرلاکنگ سگنلنگ سسٹم مہنگی بجلی پر آپریٹ ہوتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں مین لائن پر واقع چیچا وطنی اسٹیشن پر بجلی بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دیا گیا جس کے باعث قیمتی سسٹم جواب دے گیا۔ریلوے ٹریک پر چلنے والی گاڑیوں کو پائلٹ کر کے مین لائنوں سے گزارا جا رہا ہے، اسٹاپ والی ٹرین مین لائن پہ کھڑی ہوتی ہے جبکہ تھرو پاس ہونے والی گاڑی کو بھی پی ایل سی دے کر روانہ کیا جاتا ہے۔