لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو دو شناختی کارڈز اجرا کیخلاف انکوائری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہری ایاز نوید کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود انکوائری مکمل نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے عدالت پیش ہوئے اوربروقت ریکارڈ پیش نہ کرنے پر معذرت کی اورکہاآئندہ ایسا نہیں ہوگا، عدالتی احکامات ہمارے لیے اولین ترجیح ہیں دو شناختی کارڈز اجرا سے متعلق انکوائری مکمل کر کے درخواست نمٹا دی گئی تھی۔ وفاق کے وکیل رفاقت ڈوگر نے عدالت کوبتایا معاملے پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست کو نمٹا دیا۔