پختونخوا 25 ہزار 981 ، پنجاب 13 ہزار ، بلوچستان میں 20583کارڈ بلاک
44 ہزار 460 شناختی کارڈز تصدیق کے بعد ان بلاک کیے ،اسمبلی وقفہ سوالات
اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے گزشتہ 5 سال میں بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 ، پنجاب میں 13 ہزار سے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677 اور بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران پورے پاکستان میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کیے گئے ، 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔