لاہور(خصوصی رپورٹ)جے یوآئی ضلع لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس امیر ضلع لاہورمولانا محب النبی کی زیر صدارت ہوا۔جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالرحمن نے شرکا ایجنڈہ پر بریفنگ دی۔ضلع بھر میں بڑھتی مہنگائی، پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور اسلام و غریب دشمن پالیسیوں کیخلاف بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہم کو منظم بنانے یکم اگست کو گرین ٹاو ن باگڑیاں، 22 اگست کو سبزہ زار، 10 اکتوبر کو مسلم ٹائون موڑ اور 24 اکتوبر کو مصطفی آباد (دھرمپورہ) میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ حافظ عبدالرحمن، مولانا فصیح الدین سیف، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا اشرف خان مولانا یعقوب فیض ودیگرعلمانے خطاب کرتے کہا حکومت نے مہنگائی سیعوام کا جینا محال کردیا ہے۔