ہوٹلز اور رہائش گاہوں میں گنجائش سیزیادہ عازمین کو نہیں ٹھہرایا جاسکے گا
بلڈنگز ،رہائش گاہوں اورکیٹرنگ کمپنیوں کیلئے شراط اورضابطہ اخلاق جاری
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )سرکاری وپرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ مساجد اور مدارس کیلئے فنڈز جمع اور بھیک مانگنا، چوری کرنا ، ممنوع اور قابل سزا قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری سکیم کیعازمین کیلئے مکہ مکرمہ اورمدینہ شریف میں قیام وطعام کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی، بلڈنگز اوررہائش گاہوں سمیت کیٹرنگ کمپنیوں کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے شراط اورضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ہوٹلز اور رہائش گاہوں میں گنجائش سیزیادہ عازمین کو نہیں ٹھہرایا جاسکے گا۔عازمین کو ناشتے سمیت تین وقت کا کھانا ہوٹلز میں فراہم کیا جائے گا۔ مدینہ پاک میں عازمین مسجد نبویٓ میں چالیس نمازیں پڑھنے کیلئے آٹھ یا نو دن قیام کریں گے۔ عازمین کے قیام کیلئے لی جانیوالی تمام بلڈنگز اور ہوٹلز سعودی اداروں سے باقاعدہ طور پر منظور شدہ اور رجسٹرڈ ہونگے ۔