بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا 90 فیصد پانی روک لیا

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا 90 فیصد پانی روک لیا

ویب ڈیسک: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان جانے والے پانی کا 90 فیصد روک دیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا آغاز ہفتے کے روز سے کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، جس سے دریائے جہلم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔بھارتی حکام نے مزید کہا کہ کشن گنگا ڈیم، جو شمال مغربی ہمالیہ کی وادی گریز میں واقع ہے، کا مقصد دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کو روکنا ہے۔ یہ ڈیم 15 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کے ذریعے دریائے جہلم میں آنے والے پانی کو جلد ہی کم کیا جائے گا۔اس صورتحال سے پاکستان کی آبی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔