لند ن (آئی این پی )لندن پولیس نے دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک اہم عمارت پر دہشت گردحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں سے چار ایرانی شہری ہیں جبکہ پانچویں ملزم کی شہریت کا تعین نہ ہوسکا۔ پولیس نے گریٹر مانچسٹر،لندن اور سوئنڈن میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے،مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔