تہران (آئی این پی )ایران کے صوبے صوبہ البورز میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 8کلومیٹر تھی،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔دوسری جانب صوبہ البورزمیں پاور اسٹیشن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔تاہم فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔